• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ،کشمیری بھارتی غلامی کسی صورت قبول نہیں کرینگے،مقررین

برمنگھم(ابرارمغل) مقبوضہ کشمیرکے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے نتیجے میں بے گناہ اورمظلوم کشمیریوں پر گولیاں برساکر بھارت نے اپنی نام نہاد جمہوریت کا پول کھول دیا، پرعزم اور باہمت کشمیریوں نے اس ڈرامہ الیکشن کا بائیکاٹ کرکے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی صورت بھارت کی غلامی کو قبول نہیں کرتے ہیں کشمیری عوام اپنے بنیادی حق خودارادیت کے حصول کیلئے ہرفورم پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری جعفربڈھاروی کی جانب سے چیئرمین زکوۃ کمیٹی دڈیال چوہدری تجمل حسین کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے مہمان خصوصی چوہدری تجمل حسین، پارلیمانی امیدوار ومسلم لیگی رہنما راجہ عابد شعیب، اوورسیز کوآرڈینیٹر ٹو ایم ایل اے الحاج چوہدری محمد شکیل، ڈپٹی میئر ہائی ویکمب کونسلر مزمل حسین، پہلوان چوہدری محمد راسب، چوہدری ریاض سرکھوی، امجد کند، احمد یعقوب، ساجد یسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نوازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہوگا، مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں تعمیر وترقی اور خوشحالی کی لئے بھرپور منصوبے شروع کررہی ہے۔ سی پیک جیسے عالمی نوعیت کے منصوبوں سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے چوہدری محمد شکیل نے کہا کہ حلقہ ڈڈیال میں ایم ایل اے مسعود خالد کی شبانہ روز کوششوں اور جدوجہد سے دھان گلی روڈ سمیت مختلف اہم منصوبوں پر عمل شروع ہوچکا ہے۔ مسعود خالد صحیح معنوں  میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں۔ چوہدری تجمل حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر میں مثالی تعمیر وترقی کےساتھ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بھی موثر اقدامات کررہی ہے۔ پہلوان چوہدری راسب نے کہا کہ خطہ ڈڈیال میں دھان گلی سڑک کی تعمیر سے اوورسیز کمیونٹی آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیساتھ مختلف رفاعی منصوبوں میں بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ راجہ عابد شعیب نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ذاتی توجہ لے کر نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ اوورسیز کمیونٹی کیلئے بھی مختلف منصوبے اور پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔ دیگر مقررین نے سی پیک میں کشمیریوں کو بھرپور حصہ دینے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس استقبالیہ میں کثیر تعداد کے علاوہ چوہدری پرویز، چوہدری فضل حسین، مشتاق حسین، چوہدری عارف داد، چوہدری وحید اختر سرکھوی، واجد یسین، زاہد عزیز، امیر زمان، چوہدری حنیف ،چوہدری رفیق، چوہدری مہربان نے خصوصی شرکت کی۔
تازہ ترین