• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی میں سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر فائرنگ ایک اہلکار شہید ، ایک شدید زخمی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)پسنی میں سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کا کانوائے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پسنی کے علاقے کلاں کانچ سے پسنی کا رہا تھا کہ قریبی پہاڑوں سے نامعلوم افراد نے کانوائے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ناصر علی موقع پر ہی شہید اور سپاہی محمد امجد شدید زخمی ہو گیا دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز ٗ لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش او ر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جبکہ سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔  
تازہ ترین