• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل قمر باجوہ سےاطالوی ہم منصب کی ملاقات عسکر ی تعاون بڑھا نے پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (وقائع نگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی ہم منصب جنرل ڈینیلو اریکو نے جی  ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص  تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اطالوی آرمی چیف کے ہمراہ وفد کوپاک فوج کی آپریشنل اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔اطالوی چیف جنرل ڈینیلو اریکو نے آپریشن ردالفساد کی تعریف کی اور انسداد دہشتگردی کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں  نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 
تازہ ترین