• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے مخالفین ذلیل وخوار ہورہے ہیں، دلیر بادشاہ بخاری

بلیک برن (نمائندہ جنگ)علماء مشائخ یوتھ ونگ مسلم لیگ ن ویسٹ مڈلینڈ کے صدر سید دلیر حسین بادشاہ بخاری نے کہا ہے کہ ن لیگ کےمخالفین دنیا بھر میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، وہ بلیک برن میں نمایندہ جنگ سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک بھرمیں ترقیاتی کاموں کا جال پھیلایا اور عوام الناس کو بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں،ملک میں بجلی کی قلت دور کرنے کے لئے بڑے بڑے پراجیکٹ لگا دئیے گئے ہیں جن سے عنقریب وافر مقدار میں بجلی پیدا ہونا شروع ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان جو اب یوٹرن کے چیمپئن بن چکے ہیں، نے کہا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ قبول کریں گے تو جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے تو ان کے لئے عقل مندی کا تقاضا یہی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کریں،اگر انھوں نے اس پر بھی احتجاج کی سیاست کی تو مزید ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔
تازہ ترین