• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی وفد کا دورہ کابل انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اویس لغاری

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پندرہ رکنی پارلیمانی وفد کا دورہ کابل انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دونوں ملکوں میں امن کے قیام کیلئے سود مند ہوگا ،خطے کو دہشت گردی سے پاک اور خطے میں امن کے قیا م کیلئے دونوں ملکوں میں مثالی تعلقات ضروری ہیں ،ان خیالات کااظہار چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ممبر قومی اسمبلی سردار اویس خان لغاری نے افغانستان روانگی سے پہلے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا، افغا ن صدر عبدالغنی کی دعوت پندرہ رکنی پارلیمانی وفد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں دو روزہ دورہ پرافغانستان گیا ہے ۔وفد میں سردار اویس خان لغاری ،سینیٹر راجہ ظفر الحق،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ،محمد اکرم درانی ،مشاہد حسین ،سید نوید قمر،شفقت محمود،حاجی غلام احمد بلور،آفتاب شیر پاؤ ،صاحبزادہ طارق اللہ غازی،گلاب جمال شامل ہیں۔
تازہ ترین