• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں امن قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مرہون منت ہے ٗ عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ صوبے میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشیں ایف سی و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی حقیقی حب الوطنی و پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی مرہون منت ہے جنہوں نے شہادتوں اور اعلیٰ کارکردگی کی زندہ مثال قائم کرتے ہوئےدشمنان وطن کو مٹانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی بلکہ پائیدار قیام امن کے ساتھ صوبے کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے مثالی ادارے اسکول اور کالجز کے قیام کے ساتھ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے حالانکہ ا ن بنیادی ضروریات کا عوام کی دہلیز تک پہنچاناصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ صادق عمرانی نے کہا کہ صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے طلبا و طالبات شوق تعلیم سے سرشار اپنے صوبے سے تعلیمی پسماندگی و جہالت کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کا حصہ بن چکے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دوسرے صوبے کے ہم پلہ ہونے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے د ھارے میں پھر سے شامل ہونے کیلئے مثبت سرگرمیوں کاحصہ بن چکے ہیں جو کہ انتہائی حوصلہ افزا عمل ہے ۔
تازہ ترین