• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ، داعش کا سربراہ عبدالحسیب لوگری امریکی آپریشن میں ہلاک

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی محکمہٴ دفاع نے بتایا ہے کہ افغانستان میں داعش کا سربراہ عبدالحسیب لوگری غالباً رواں ہفتے امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ہلاک ہو گیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران دو امریکی فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔  بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستانی سرحد کے قریب واقع صوبے ننگرہار میں کی جانے والی اس کارروائی کا ہدف عبدالحسیب لوگری تھا، جسے امریکی محکمہٴ دفاع کی جانب سے افعانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ قرار دیا جاتا تھا۔ پینٹاگون کے ایک ترجمان کیپٹن جَیف ڈیوس نے بتایا :’’ہمارا خیال ہے کہ ہم نے اُسے ہلاک کر دیا ہے لیکن ہمیں اس بات کا یقین ابھی نہیں ہے۔‘‘ڈیوس کے مطابق رواں ہفتے بدھ کو رات گئے مہمند وادی میں عبدالحسیب لوگری کے زیر استعمال ایک کمپاؤنڈ کے قریب شروع ہونے والی اس کارروائی میں امریکی اسپیشل فورسز کے 50ارکان کے ساتھ ساتھ 40 افغان کمانڈوز بھی شریک تھے۔
تازہ ترین