• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز سندھ کا اور سیز انویسٹرز چیمبرآف کامرس کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے جمعرات کے روز اورسیز انویسٹرز چیمبرآف کامرس کے دفتر کا دورہ کیا ۔ ترجمان ڈی جی رینجرز کے مطابق اس موقع پر انڈسٹری ممبران نے ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات کی اور انہیں انڈسٹری کے اغراج و مقاصد کے حوالےسے آگاہ کیا ۔ڈی جی رینجرز نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں صنعت و تجارت سے وابستہ افرادکی خدمات قابل قدر ہیں۔اور امن وامان کی بحالی کے بعد معاشی استحکام کے لئے صنعت سے وابستہ افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔اس ضمن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصا سرمایہ داروں کااعتماد بحال کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحا ل کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔اس موقع پر انڈسٹری کے ممبران نے ڈی جی رینجرز سندھ کو بحالی امن کے اقدامات میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین