• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان،علیم ڈار بھی شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں چار جون کو ایجبسٹن برمنگھم میں پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ کو کمار دھرما سینا اور مارسیس ایراسمیس سپر وائز کریں گے۔ رچرڈ کیٹل برا ٹی وی امپائر اوراینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔آئی سی سی نے یکم جون سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے امپائروں اور میچ ریفری کے پینل کا بھی اعلان کردیا ہے۔ ان میں پاکستان کے شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار بھی شامل ہیں۔ ایمریٹس ایلیٹ پینل پر موجود کرس براڈ، اینڈی پائی کرافٹ اور ڈیوڈ بون ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے جبکہایلیٹ پینل کے 12امپائرز علیم ڈار، کمار دھرماسینا،مارسیس ایراسمیس ، کرس جیفنی ، ای ین گولڈ، رچررڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برا، نائیجل لانگ، بروس اوکسن فورڈ، سندرم روی ، پال رائیفل اور روڈ ٹکر اس ایونٹ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ 2009 سے 2011کے دوران مسلسل 3 مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پاکستان کے علیم ڈار 5 ویں بار اس ایونٹ میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ ای ین گولڈ تیسری بار اس ایونٹ کا حصہ بنیں گے ۔
تازہ ترین