• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زید حامد (ڈمی) اور قاضی آج”خبرناک“ میں آمنے سامنے!!

کراچی (جنگ نیوز)زید حامد (ڈمی) اور قاضی جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شو کے دوران مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈمی زید حامد کا کہنا تھا کہ ہم نے روسی فوجیں تو روک لیں مگر ان کی حسینائیں نہ روک سکے۔ موجودہ حالات میں ارض وطن کو پھر ایک ”شفیق باپ“ کی ضرورت ہے۔ ایک موقع ایسا بھی آیا جب موضوع ”سر کا تاج “ مرد یا عورت پر گفتگو ہورہی تھی لیکن زید حامد اور جگنو میں ٹھن گئی۔ پروگرام کے دوران جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”مصباح، یونس اور جواد احمد سیاست کی راہوں پر، مائیکرو سافٹ کے بعد اونٹوں کا بل گیٹس“شامل ہیں۔ طنز ، مزاح اورحالات حاضرہ سے بھر پور ”خبرناک“ ناظرین علی میر اور جگنو محسن کی میزبانی میں رات 11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
تازہ ترین