• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری گاڑی سے بہت قریب ہوکر گاڑی چلانا سب سے پریشان کن عادت

لندن (پی اے) آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے سروے میں ڈرائیوروں نے ’’ٹیل گیٹنگ‘‘ کو سب سے پریشان کن عادت قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کار سے بہت قریب ہو کر چلائی جانے والی گاڑیوں سے وہ سب سے زیادہ پریشان ہیں سروے میں26فیصد جواب دہندگان نے اسے ڈرائیورز کی سب سے پریشان کن عادت قرار دیا اور کہا کہ کار سے بہت ہی قریب ہو کر گاڑی چلائے جانے پر وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ سروے میں ایسوسی ایشن کے20ہزار سے زائد ارکان نے حصہ لیا۔ دوسری خراب عادات میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل پر بات چیت دوسرے نمبر پر رہی جس کے بعد درمیانی لین میں گھسنے کی عادت کو سب سے پریشان کن قرار دیا گیا۔ اے اے روڈز پالیسی کے ترجمان جیک کوسنز نے کہا ہے کہ یہ عادات نہ صرف پریشان کن بلکہ خطرناک ہیں۔ بدقسمتی سے2005ء کے بعد سے سپیشلسٹ ٹریفک افسران کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اس کے سبب ساڑھے3سال قبل پولیس کے لئے متعارف کردہ اختیارات کے استعمال کا محدود اثر ہوا ہے اور زیادہ جرمانے نہیں کئے جا سکتے جس کی مثال یہ ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر55ہزار ٹیکٹس کے مقابلے میں صرف8ہزار ٹکٹس جاری کئے جا سکے۔ جس کا سبب سپیشلسٹ افسران کی تعداد میں39فیصد کمی پائی گئی ہے۔
تازہ ترین