• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی نے دوسری گیس ٹربائن نصب کردی 380میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی (NPPMCL) نے گزشتہ روز 12:06 بجے 1230 میگا واٹ کے حویلی بہادر شاہ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کی دوسری گیس ٹربائن کا پہلافائر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ٹربائن کو موقع پر پہنچنے کے بعد فرسٹ فائر کرنے میں صرف 73 دن لگے جبکہ 9HA.01 کی تیز ترین تنصیب کا عالمی ریکارڈ اِس سے 21 دن زیادہ ہے۔ حویلی بہادر شاہ کی پہلی ٹربائن کا پہلا فائر 94 دن میں ہوا تھا۔خود جنرل الیکٹرک نے فرانس کے Buchain ای ڈی ایف پاور پلانٹ کا پہلا ٹیسٹ فائر 146 میں کیا تھا ، جبکہ حویلی بہادر شاہ پلانٹ میں اس سے نصف وقت صرف ہوا دوسری گیس ٹربائن کا فرسٹ فائر پہلی گیس ٹربائن کے فرسٹ فائر (28 اپریل 2017ء) سے صرف 21 روز بعد ہوا ہے کمپنی نے نیشنل گرِڈ میں جلد از جلد قابل بھروسہ بجلی کا اضافہ کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ماہرین کی متعدد ٹیمیں دونوں پاور پلانٹس پر دن رات کام کر رہی ہیں۔ پہلی گیس ٹربائن گرِڈ میں 380 میگاواٹ کی فراہمی شروع کر چکی ہے۔ ابتدائی آزمائشوں کے بعد دوسری ٹربائن مزید 380 میگاواٹ کی فراہمی شروع کر دے گی۔ 
تازہ ترین