• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشہ رحمان نے جلد تیسری جدید اسپیکٹرم نیلامی کی ہدایات دیدیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) گزشتہ تین سالوں میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 3جی 4جی اسپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے تیسری بڑی کامیابی حاصل کر لی۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے تیسری اسپیکٹرم نیلامی  کیلئےریگولیٹر کو ہدایات جاری کر دیں۔جو پاکستان کی تاریخ میں ٹیلی کام کے حوالے سے ایک ریکارڈ ہے جس کا کریڈٹ موجودہ حکومت اور وزیر مملکت انوشہ رحمان کو جاتا ہے جنہوں نے ناممکن کو ممکن بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں کیں۔ جدید اسپیکٹرم نیلامی کا شور گزشتہ ایک دہائی سے سنائی دے رہا تھا لیکن بدقسمتی سے گذشتہ حکومتیں اس خواب کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکیں۔وزیراعظم پاکستان کے وژن ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ پر عمل کرتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 3جی 4جی اسپیکٹرم نیلامی کا بیڑا اٹھایا اور 2014 سے اسپیکٹرم نیلامی کا یہ سفر نہایت کامیابی سے چلتا رہا اور اب تیسری اسپیکٹرم نیلامی  کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ان گزشتہ تین برسوں میں نہ صرف پاکستانی عوام کو 3جی 4 جی کی جدید سہولیات میسر آئیں بلکہ قومی خزانے میں تقریباً دو بلین ڈالر کی خطیر رقم جمع کروائی گئی۔انہی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان میں براڈبینڈ کی شرح نمو جو کہ تین فیصد سے بھی کم تھی اب 27 فیصد سے تجاوز کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔
تازہ ترین