• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹار فٹبالر رونالڈو امیرترین کھلاڑیوںمیں بدستورسرفہرست

لندن ( اسپورٹس ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو دوسرے برس بھی کھیل کی دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں۔امریکی جریدے کی جاری کردہ100 افراد کی فہرست جس میںآمدنی کے اعتبار سے دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹس شامل ہیں ۔ کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں دوسرے سال بھی نمبر ون ہیں ۔ 32سالہ فٹبالر کی آمدنی میں ایک برس میں5ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے بعد اب ان کی آمدنی 93 ملین ڈالر ہو گئی ہے ۔ باسکٹ بال پلئیر لیبرون جیمز 86.2ملین ڈالر کیساتھ دوسرنے نمبر پر موجود ہیں ۔ لیونل میسی80 ملین ڈالر کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 64 ملین ڈالر کی کمائی کیساتھ چوتھے، باسکٹ بال پلئیر کیون ڈیورانٹ60 ملین ڈالرکیساتھ پانچوی ، امریکی فٹبال کھلاڑی اینڈریو لک اور گالف پلیئر روری میک رائے 50، 50  ملین ڈالر کیساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں ۔فہرست میں آٹھویں  اور نویں نمبر پر باسکٹ بال کے کھلاڑی اسٹیفن کری اور جیمز ہارڈن 47.3اور46.6 ملین ڈالر کیساتھ موجود ہیں ۔جبکہ فارمولا ون ریس کے لیوئیس ہملٹن 46 ملین ڈالر کی آمدنی کیساتھ دسویں نمبر پر براجمان ہیں ۔واضح رہے کہ فہرست میں ریال میڈرڈ کے گیراتھ بیل 34 ملین ڈالر کیساتھ امیر ترین برطانوی فٹبالر بدستور ہیں ۔عالمی نمبر دو ٹینس پلیئر سیرینا ولیمز واحد خاتون ٹین اسٹار ہیں جن کی آمدنی 27 ملین ڈالر ہے ۔

تازہ ترین