• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باباا سکرپٹ کایہ روپ میں نے پہلی مرتبہ دیکھا تھا وہ کبھی دائیں ہتھیلی کا مکابنا کر بائیں ہتھیلی پر مارتے اور کبھی کھلنڈرے لڑکوں کی طرح انگلیوں کو منہ میں ڈال کر سیٹیاں بجاتے جہاں میں حیران تھا وہاں بابا اسکرپٹ کی یہ حرکات دیکھ کر خوش ہو رہا تھا، لیکن میں پھر بھی پوچھے بغیر نہ رہ سکا کہ بابا جی پاکستان کا کسی دوسری ٹیم کے ساتھ کرکٹ میچ ہو تو یہ جذبہ اور جنون سمجھ میں آتاہے لیکن بھارت اور سری لنکا کے میچ میں آپ کا جنون ناقا بل فہم ہے ، بابا اسکرپٹ نے اسکرین سے آنکھیں ہٹائے بغیر کہاکہ آج سری لنکا بھارت کی ٹیم کو ادھیڑ کے رکھ دے گی اور میںیہ لمحات پوری طرح انجوائے کرناچاہتا ہوںبھارت کی ٹیم کو تڑپتا دیکھنا چاہتا ہوں، باباا سکرپٹ جو میچ کے شروع ہوتےہی کہنا شروع ہوگئےتھے کہ آج سری لنکا بھارتی ٹیم کو دھو ڈالے گی اور میں سارے میچ میں بابا اسکرپٹ کی باتیں اور پیشن گوئی سن سن کر تنگ ہوتا جارہا تھا اور جب بھارت نے ایک پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کردیا اور میں نے محسوس کیا کہ باباا سکرپٹ کے جنون میں ابھی بھی کوئی فرق نہیں آیا تو میں نے کہاکہ بابا اب تو میچ بالکل یکطرفہ ثابت ہوگا ، سری لنکا کی ٹیم بالکل آف کلر ہے وہ اتنا بڑا ٹارگٹ حاصل نہیں کر پائے گی اور فرض کریں کہ سری لنکا جیت بھی جائے تو ہمارا کیا ،ہماری ٹیم تو بھارت سے بری طرح ہار گئی ہے ، اب بابا اسکرپٹ کی تو پوں کا رخ میری طرف تھاکہنے لگے کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ، اگر پاکستان کی ٹیم اپنی بے وقوفی اور اعتماد کی کمی کی وجہ سے ہار گئی ہے تو کوئی دکھ کی بات نہیں ہے ، مجھے بھارت کے بھی ہارنے یا جیتنے پر کوئی لینا دینا نہیں تھا لیکن بھارت کا تکبر اور کرکٹ میں گندی سیاست اورپاکستان ٹیم کے خلاف سازشوں نے میرے اندربھارتی ٹیم کے خلاف زہر بھر دیاہے ور نہ ایک وقت تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم ہار جاتی تو میری ہمدردیاں بھارت کے ساتھ ہوجاتی کہ چلو کپ یا ٹرافی برصغیر میں آئے گی لیکن بھارت نے کھیل میں بھی ،جس میں کرکٹ سر فہرست ہے ہمارے خلاف بہت سازشیں کی ہیں اس لئے بھارت بھلے چمپیئن ٹرافی جیت جائے مجھے کچھ غم نہیں لیکن آج میں بھارتی ٹیم کو سری لنکا جیسی ٹیم سے ذلیل ہوتا اور تڑپتا دیکھنا چاہتا ہوں، میں نے کہاکہ پاکستان کا ہارنا بھارت کی سازش ہے ؟ بابا اسکرپٹ پھر بھڑک اٹھے اور کہنے لگے جب سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی تو اس پر دہشت گردی کا حملہ بھارت نے کروایا تھا اور ’’را‘‘ اس میں پوری طرح ملوث تھی بلکہ پاکستان کے دورے سے قبل سری لنکا کو منع کیا گیا تھاکہ پاکستان کے دورےسے انکار کردے چونکہ بھارت پاکستان کھیلنےسے مسلسل انکار کررہا تھا، پھر اس نے پاکستان کو آہستہ آہستہ اپنی کرکٹ لیگ سے باہر کیا اور پاکستان کے کھلاڑی جنہوںنے پہلی انڈین پریمئر لیگ میں بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کیا تھا پاکستان کے کھلاڑیوں کو کھلانےسے انکار کردیا، پھر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا ، لیکن بھارت اصل کام سری لنکا کی ٹیم پر’’ را‘‘ کی منصوبہ بندی کے ذریعے کرچکا تھا ،بلکہ بھارت نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو جسے ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے اسے بھی اپنے اثرو رسوخ کے ذریعے پاکستان آنےسے روک دیا اور تو اور افغانستان کی کرکٹ ٹیم جس کے سارے کھلاڑی پاکستان میں پل کربڑے ہوئےہیں پاکستانی مٹی سے وہ کرکٹر بنے ہیں جنہیں خطرات سے نکال کر پاکستان نے اپنے گھر میں پناہ دی بھارت نے اس افغانستان کو بھی اپنی زبان بولنےپر مجبور کردیا اور آج افغانستان جیسی ٹیم بھی پاکستان میں سکیورٹی تھریٹ کا بہانہ بنا کر کھیلنے سے انکار کردیتی ہے ، بھارت ہمارےا سکواش، کبڈی اور دیگر کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں میں شرکت سے روکنے کیلئے ویزے جاری نہیں کرتا ، بھارت کی کھیلوںکے حوالے سے گھٹیا حرکتوں نے میرے اندر بھارت کے خلاف زہر بھر دیا ہے اور میں آج بھارت کو تڑپتا دیکھنا چاہتا ہوںاور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بابا اسکرپٹ کی خواہش پوری ہوگئی اور سری لنکا نے بھارت کو دھول چٹا دی اور بابا اسکرپٹ کے اس عمر میں بھنگڑے اور سیٹیاں قابل دید تھیں۔

 

.

تازہ ترین