• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہا جاتا ہے حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بجلی مہیا نہیں کی جا رہی مگر اس کی بڑی وجہ کنڈا نظام ، بجلی کا غیر ضروری استعمال ہے۔ ہم عوام ہی عوام کے گھروں کی روشنی بند کرنے سے اجتناب نہیں کرتے۔ امیر آدمی کے گھر میں ایئرکنڈیشن چلتا ہے اور اس کے چلنے سے جب لوڈ ٹرانسفارمر پر پڑتا ہے تو دھماکوں کی گونج گلیوں میں اٹھتی ہے اس کے نتیجے میں غریب آدمی جس کے گھر میں پنکھے اور بلب چلتے ہیں، ان دھماکوں کی وجہ سے وہ پنکھے کی ہوا سے بھی محروم ہو جاتے ہیں اور ٹرانسفارمر کے پھٹنے کا غم ہر گھر کے چراغ کو بجھا دیتا ہے۔ امیر عوام جنریٹر یا یو پی ایس چلا لیتے ہیں مگر ایک سادہ غریب آدمی ہاتھ کے پنکھے سے اپنے جسم کا پسینہ سکھاتا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم دوسرے مسلمان بھائیوں کا خیال رکھتے ہوئے بجلی کا بے جا استعمال کرنے سے گریز کریں۔
(محمد اسلم)
bhadurkhan5@gmail.com

 

.

تازہ ترین