• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کا بجٹ اپوزیشن اور حکومت نے متفقہ طور پر منظور کرلیا

گلگت (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 18ارب کے بجٹ سے ترقیاتی انقلاب آئیگا‘ گلگت بلتستان ملک کا واحد صوبہ ہے جس میں اپوزیشن اور حکومت نے متفقہ طور پر بجٹ کو منظور کیا جو صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے خوش آئندہ ہے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی بجٹ 18 ارب سے زیادہ کا ہے۔ صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بہتری کےلئے کام کررہے ہیں اپوزیشن کا بجٹ اجلاس میں علاقے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں تعاون انتہائی مثبت اقدام ہے۔ سال 2017-18ءکا بجٹ عوام دوست بجٹ ہے اس کو بند کمروں کے بجائے عوام کے منتخب نمائندوں نے تیار کیا۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے بجٹ سو فیصد استعمال ہوا جس کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ کا حجم 18 ارب سے زیادہ ممکن ہوا۔

تازہ ترین