• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایس این پی رہنما گورڈن ولسن انتقال کرگئے

لندن(پی اے) سابق ایس این پی رہنما گورڈن ولسن مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ پارٹی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ مسٹر ولسن کا انتقال 79برس کی عمر میں ہاسپٹل میں ہوا۔ فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایس این پی کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا تھا اور ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا ۔ مسٹر ولسن 1974میں ڈنڈی ایسٹ کے لئے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے سے قبل سالیسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ ایم پی منتخب ہونےکے بعدوہ اس سیٹ پر اگلے تیرہ سال تک رہے۔ انہوں نے ایس این پی کی 1979سے 1990تک قیادت کی ۔ انہوں نے 1970اور 80کی دہائی میں آزادی کے لئے پرجوش طور پر بحث میں حصہ لیااور 2014 میں ریفرنڈم کے لئے آزادی کی بحث کا مرکزی کردار تھے۔ ڈپٹی فرسٹ منسٹر اور فیملی فرینڈ جان سوینی نے کہا کہ گورڈن ولسن سکاٹش نیشنل پارٹی کی بہت بڑی شخصیت تھے۔ ان کی آخری رسومات کا اعلان اگلے چند روز میں ہوگا۔

تازہ ترین