• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ ، ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے 6افراد سمیت 10لوگ جاں بحق

جدہ (شاہد نعیم) جدہ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاندان کے 6افراد سمیت 10لوگ جاں بحق ہوگئے ، نمائندہ جنگ کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق کارکن رانا جاوید محمود کی گاڑی الجحفہ کے قریب سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں وہ ،انکی اہلیہ، بیٹا، داماد، بیٹی، بہو جاں بحق ہوگئے ، جبکہ دوسری گاڑی میں سوار 4 سوڈانی افراد بھی موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پاکستان قونصل خانہ کے تعاون سے محکمہ جاتی کارروائی مکمل کے بعد پاکستانی فیملی کی تدفین جدہ میں کی جائیگی۔

تازہ ترین