• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی سے پولیس اہلکار کوکچلنے کا ازخود نوٹس لےلیا

Todays Print

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی سے پولیس اہلکار کوکچلنے کے واقعے کا چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لےلیا ۔ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے کوئٹہ جی پی او چوک پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد حکام کی جانب سے حادثے کامقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کی گئی تھی۔

واضح رہے اچکزئی کوئٹہ کی ایک عدالت کی جانب سے پہلے ہی 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ازخود نوٹس لیے جانے سےپہلے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو جیل میں وی آئی پی سہولیات دینے کا معاملہ بھی سامنے آچکا ہے ۔

اس سے قبل گرفتاری کے بعد رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو ایک دن میں دوبار عدالت پیش کیا گیا۔پہلی پیشی پر ان کا ریمانڈ نہ دیاجاسکا تھا تاہم دوسری پیشی پر انہیں 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔دوسری جانب حادثے کے فوری بعد ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئےملزم عبدالمجید اچکزئی کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے ۔

تازہ ترین