| |
Home Page
جمعہ 04 ذیقعدہ 1438ھ 28 جولائی 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
2پارٹیوں میں فائرنگ، مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی، اغوا کی کوشش ناکام

Todays Print

خیرپور+گمبٹ+میرپورساکرو(بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ران) دو پارٹیوں میں فائرنگ) مختلف و ا قعا ت میں 14 ا فراد ہلاک، 29 زخمی،ر اغوا کی کوشش نا کا م، خیرپور ۔حادثات اور واقعات میں تین افراد جانبحق 20سے زائد زخمی ہو گئے پہلا واقعہ تحصیل فیض گنج کے گوٹھ اختر آباد میں ہوا جہاں کرنٹ لگنے سے 55سالہ اللہ بخش جویو جانبحق ہو گیا۔ دوسرا واقعہ کرونڈی کے قریب ہوا جہاں 17سالہ نوجوان امجد علی شر نےخودکشی کر لی ا دریں اثناءریلوے پولیس کو خیرپور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی لا ش ملی پولیس نے لاش سول اسپتال پہنچائی ۔ کوٹ ڈیجی کےقریب گوٹھ دائم موریجو میں اراضی کے تناز ع پر ملزمان نے علی مدد موریجو اور اس کے بھانجے اسد موریجو کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی ملزمان ان کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے ۔ گاؤں بکھو لاشاری میں ٹیپ ر یکا رڈر بڑی آواز پر بجانے پر ملاح اور سونیہ برادریوں کے دو گر وپوں کے درمیان مسلح تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 12افراد زخمی ہو گئے ۔گوٹھ کھرڑو اور فیض آباد کالونی میں تین افراد نے خودکشی کرنے کی کوشش کی جن کو نازک حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا۔ دریں اثناء پریالومیں پاگل کتوں نے حملہ کر کے 6سالہ عظمیٰ اور 8سالہ محمد یاسین جاگیرانی کو کاٹ کر شدید زخمی کر د یا ۔گاڑھی موری میں کھا نا دیر سے پکانے پر دیور نے ڈنڈے مار کر اپنی بھابھی اشرف خاتون کو شدید زخمی کر دیا۔ کچے کے محبوب کلہوڑو تھانے کی حدود میں اراضی کے تناز ع پر دو گر وپوں کے درمیان تصادم میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ گمبٹ۔گوٹھ سومر بھلیم میں آباد انڑ اور بھلیم برادریوں میں فائرنگ کے نتیجے میں بھلیم برادری کے ایک شخص عبدالرشید ہو وقع پر ہلاک جبکہ ا سکے 3 ساتھی زخمی ہو گئے ۔میرپورساکرو۔ عبد المجید سندھی کالونی کا رہائشی نوجوان ارشد سموں سپر ھا ئی وے پر ا پنی پک ا پ میں جارہا تھا کہ اوور ٹیک کر تے ہو ئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلا ک ہو گیا ۔ڈگری ۔مختلف حادثات میں تین افراد زخمی . ہو گئے ۔ میں موٹر سائیکل پر سوار پولیس اھلکار علی شیر ابڑو شدید زخمی ہوگیا۔ گھر کے اندر بجلی کے پنکھے سے لٹکتی ہوئی تین بچوں کی ماں شبنم بلوچ کی لاش ملی ہے ۔مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔خیرپورناتھن شاہ۔ گاؤں کرم علی چانڈیو میں مویشی چرانے کے دوران بارہ سالہ لڑکا مختیار علی چانڈ یو اور مزدور غلام النبی کھو سہ کرنٹ لگنے سے ھلاک ہ ہو گئے ۔انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے تین موٹر سائیکل سوار نوجوان شھباز لغاری ، دو سگے بھائی مصدق لغاری اور مقدس لغاری ہلا ک ہو گئے ۔ٹھل۔گوٹھ خادم حسین بگٹی میں نا معلوم مسلح افراد نے رات کے وقت گوٹھ پر دھاوا بول کر ایک گھر پر کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان پچیس سالہ معشوق علی ولد رحمت اللہ بہلکانی موقع پر جانبحق ہوگیا واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے ،ٹھٹھہ۔ مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا ۔جھمپیر ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران دو موٹر سائیکل سوار لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں محبوب علی خاصخیلی موقع پر جاں بحق جبکہ سبز علی خاصخیلی شدید زخمی ہوگیا،دریں اثناساحلی علاقے کیٹی بندر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک ماہی گیر الیاس جاں بحق ہوگیا۔