• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری مالکان چلے گئے،عرب ملک میں پاکستانیوں سمیت ایشیائی کارکنان پھنس گئے

دوحہ (اے ایف پی) انسانی حقوق کے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ عرب ملک سے قطری شہریوں کو جانے کے احکامات کے بعد قطری مالکان کے پاس کام کرنے والے ایشیائی کارکنان عرب ملک میں پھنس گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطرکی نیشنل ہیومین رائٹس کمیٹی کے سربراہ علی بن اسمائیخ المری کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور نیپال سے آئے کارکنان عرب ملک میں اپنے قطری ملکان کے جانے کے بعد پھنس گئے ہیں اور بغیر کسی رہائش اور پیسے کے بے یار و مددگار ہیں، متعلقہ ملک کے حکام کے اس فیصلے سے لاتعداد غیر ملکی کارکنان متاثر ہوئے ہیں، متاثرین میں زیادہ تر کسان شامل ہیں جو اپنے قطری مالکان کے ساتھ  عرب ملک آئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ان کارکنان کو قطر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور وہ  عرب ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جبکہ ان کے پاس بنیادی ضروریات کی اشیا بھی نہیں۔

تازہ ترین