• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بتیس سال بعد میں گورنمنٹ ہائی اسکول خانیوال پہنچا۔
مرکزی دروازے پر پرانا چوکی دار نہیں ملا۔
ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں کُلاچی صاحب موجود نہیں تھے۔
چھٹی جماعت کو ماسٹر عبد الشکور نہیں پڑھا رہے تھے۔
کلاس روم سے میرے دوست نثار، نعیم، وقار اور کرار غیر حاضر تھے۔
میں جذباتی ہو گیا۔
میں اپنے اسکول میں خود ہی اجنبی ہو گیا تھا۔
کوئی مجھے نہیں پہچان رہا تھا۔
میں بوجھل قدموں سے چلتا ہوا اسکول کے باغ میں داخل ہوا۔
سریلے پرندوں نے میرا والہانہ استقبال کیا۔
برگد کے بوڑھے درختوں نے مجھے پہچان کر گلے لگا لیا۔

تازہ ترین