• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناران ، جیپ کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق، 12زخمی

مانسہرہ  ( مانیٹرنگ سیل )وادی ناران  میں سیاحوں کی جیپ کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق گئے جبکہ 12شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وادی ناران میں لولو سر جھیل کے پاس سیاحوں کی جیپ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ12زخمی ہوگئے ۔  

مقامی پولیس کے مطابق وادی ناران میں خراب سڑک اور کیچڑ کے باعث سیاحوں کی جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 12افراد زخمی ہیں۔ زخمی ہونے والے اکثر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے ۔ ریسکیو حکام نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔

تازہ ترین