• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن:اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ ،ایک ہلاک، اسرائیلی زخمی

کراچی(نیوزڈیسک)اردن کےدارالحکومت عمان میں واقع اسرائیلی سفارتخانے حملے کے نتیجے میں ایک اردنی شخص ہلاک اور ایک اسرائیلی شدید زخمی ہوگیا، حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سفارتخانے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کے ارد گرد کے علاقے کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی، سکیورٹی ذرائع نے بتایا کے ایک شخص ہلاک ہوا جو اردنی ہے اورایک اسرائیلی شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔اسرائیلی حکام نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم خیال ہے کہ وہ اپنی سفارتی عملے و وہاں سے منتقل کر رہے ہیں تاحال یہ علم نہیں ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس حملے کا تعلق اسرائیل کی جانب سے قدم یروشلم شہر میں اسرائیلی سکیوٹی اقدامات سے ہے،جمعے کو ان اقد اما ت کے خلادف عمان میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ مسجد اقصیٰ میں کیے جانے والے اقدامات واپس لیے جائیں۔

تازہ ترین