• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیرمی کوربن نے جرم سے نسل پرستانہ تعلق پر پاکستانیوں کا دفاع کیا

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) اپوزیشن اور لیبر رہنما جیرمی کوربن نے اپنی پارٹی کی ایک پارلیمنٹرین کی جانب سے میڈیا میں نسل پرستانہ زیادتی اور اشتعال انگیز معاملات کے خلاف پاکستانیوں کا دفاع کیا ہے۔ لیبر رہنما نے کہا کہ چند افراد کے جرائم کی بنیاد پر پاکستانی کمیونٹی کے مردوں کو اس میں ملوث کرنا اور بالخصوص جرم سے ان کو منسوب کرنا مکمل طور پر غلط ہے۔ کوربن نے اپنے یہ ریمارکس اپنی پارٹی کی شیڈو وزیر سارہ چیمپئن کی جانب سے دی سن میں لکھے گئے اپنے ایک آرٹیکل پر مستعفی ہونے کے ایک روز بعد دیئے۔

اس آرٹیکل میں انہوں نے لکھا تھا کہ پاکستانی مردوں کی جانب سے سفید فام لڑکیوں کو ریپ کرنے اور استحصال پر برطانیہ کو ایک مسئلہ کا سامنا ہے۔ لیبر رہنما نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی کسی ایک مخصوص گروپ کو ہدف تنقید نہیں بنائے گی اور کابینہ کی شیڈو وزیر کو مستعفی ہونے کا حق تھا۔ واضح رہے کہ محترمہ چیمپئن نے اپنے آرٹیکل میں استعمال الفاظ کئے گئے الفاظ پر معذرت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اخباری مضمون میں الفاظ کے انتہائی کمزور انتخاب پر میں معافی کی طلب گار ہوں۔

تاہم ایکولٹی اینڈ ہیومن رائٹس کمیشن نے مضمون کو ’’حقیقی طور پر باعث شرم‘‘ قرار دیا تھا اور مسٹر کوربن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آپ ایک پوری کمیونٹی کو کس جرم کا ذمہ دار قرار دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین