• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارکنگ کونسل کی تاریخ میں پہلی بار جشن آزادی پاکستان کی تقریب

بارکنگ (نیوز ڈیسک)بارکنگ اینڈ بیکھم کونسل کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستان نژاد کونسلرز کے علاوہ دیگر کونسلرز اور مقامی کمیونٹی کے رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کونسلر عبدالعزیز نے کہا کہ برطانوی معاشرے کی ترقی کے لئے پاکستانی کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔ نوجوان نسل کو مقامی سیاست میں حصہ لے کر موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ میئر کونسلر عبدالعزیز نے کہا کہ کسی تفریق کے بغیر تمام کمیونٹیز کی خدمت کرناان کا نصب العین ہے۔

تقریب میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ آخر میں پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لئے دعا کی گئی۔

تازہ ترین