• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی مراسلات... لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے

آج کل موسم گرما ہے۔ شہریوں کو گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کی مشکل برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ بعض علاقوں میں متعلقہ اداروں کی جانب سے دیئے گئے شیڈول کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے عوام کے علاوہ طلباء کو شدید دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکومت کا یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ 2018 تک ملک کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کر دیا جائے گا لیکن اس کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔ بجلی شہریوں، صنعتی اداروں کی ایک بنیادی اور اہم ضرورت ہے اس کی فراہمی کو یقینی بنانے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں مرمت کے نام پر فیڈرز 5سے آٹھ گھنٹے بند رکھے جاتے ہیں جس سے عوام کو اور دشواری ہوتی ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کے اقدام کئے جائیں تاکہ صنعتی شعبہ میں قائم تعمیر و ترقی کا پہیہ رواں ہو سکے۔
(فیضان اقبال)
(faizaniqbal@gmail.com)

تازہ ترین