• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانیہ:جنسی ویڈیواسکینڈل،آرتھوڈکس چرچ کے بشپ نے استعفیٰ دیدیا

بخارسٹ(اے ایف پی)رومانیہ کے آرتھوڈوکس چرچ کے بشپ نے ایک ایسی ویڈیو کے جاری ہونے کے بعداپنے منصب سے استعفیٰ دے دیاہے جس میں مقامی میڈیا کے مطابق ان پر ان کے تعلیمی ادارے کے ایک سترہ سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی عمل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

جولائی کے وسط میں آن لائن گردش کرنے والی اس ویڈیو  نے ایک اسکینڈل کا درجہ حاصل کرلیا جس پر چرچ کی جانب سے تحقیقات شروع کی گئیں اوراس مسئلے پر گزشتہ جمعرات اورجمعہ کو بھی غورکیا گیا ۔بعدازاں اس بشپ نے جس نے خود کو بے گناہ قراردیا ہے ،کا کہنا ہے کہ وہ قیام امن اورچرچ  کی نیک نامی میں خود رضاکارانہ طورپر مستعفی ہورہے ہیں۔

تازہ ترین