• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم محمدعلی جناح اور مسلم لیگ کے تمام اکابرین کے شب و روز کی انتھک محنت اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت ہمیں یہ ارض پاکستان خدا نے عطا فرمائی۔ ان 70 سالوں میں اگر دیگر اقوام کی طرف دیکھیں تو یہ احساس ہمارے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے اور ہر پاکستانی کومضطرب کرتا ہے کہ وہ اقوام اور حکومتیں آج ہم سے بہت زیادہ ترقی یافتہ اور خوشحال ہیں اور ہم پستی سے پستی کی طرف جا رہے ہیں۔ الزام تراشیوں، کرپشن، اقربا پروری اور جمہوریت کو پروان نہ چڑھنے دینے کی سیاست نے پاکستان کی زبوں حالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سیاستدانوں اور دیگر مقتدر اداروں کا یہ قومی فریضہ ہے قانون کی بالا دستی قائم کریں اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی اپنی توانائیاں خرچ کریں۔(محمد علی )
(muhammad.ali@gmail.com)

تازہ ترین