• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدرکابیان، وفاقی کابینہ کادوست ممالک کو اعتمادمیں لینے کافیصلہ

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفا قی کا بینہ نے امریکی صدر کے پا کستان سے متعلق بیان پر تفصیلی غور کے بعد دوست ممالک کو تازہ ترین صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس نے پی آئی اے کے چیف ایگز یکٹو کی تقرری اورجان بچانے والی ادویات کی قیمت مقررکرنیکی منظوری دی۔ کا بینہ کا اجلاس منگل کی شام چھ بجے وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدارت ہوا ۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کا بینہ کو امریکی صدر کے بیان پر بریفنگ دی۔اجلاس تین گھنٹے جاری رہا ۔ اجلاس نے پا کستانی حکمت عملی کی منظوری دی۔ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پا کستان کی کا میا بیوں اور فورسز و شہریوں کی قر بانیوں کو عالمی برادری کے سامنے لائے گی۔کا بینہ نے پی آئی اے کے چیف ایگز یکٹو کی تقرری کی منظوری دی۔ یہ تقرری دو سال کے کنٹر یکٹ پر ہو گی تا ہم نوے دن کا پروبیشن پیر یڈ ہو گا۔کا بینہ نے ایوی ایشن ڈ ویژن کو ہدایت دی کہ چیف ایگز یکٹو کی تقرری کے ساٹھ دنوں کے اندر پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے پلان کا بینہ کوپیش کیا جا ئے۔

کا بینہ کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پا کستان کے کمشنرز کی تعداد بڑ ھا کر سات کرنے کی بھی منظوری دی۔اجلاس نے ٹی بی ، ملیر یا اور ایڈ ز سے بچائو کیلئے ملنے والی گلوبل فنڈ کی ا مداد کو ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری دی۔جان بچانے والی ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردنی قیمت (ریٹیل پرائس) مقرر کرنے کی منظوری دی۔

تازہ ترین