• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دائود یونیورسٹی میں ایوننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی اکیڈمک کونسل کا چھٹا اجلاس جامعہ کے کانفرنس روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں  ایوننگ پروگرام شروع کرنے کے فیصلے سے اتفاق کیا جس کیلئے پہلے متعلقہ ادارے ایچ ای سی سے این او سی حاصل کیا جائے گا ۔ پرووائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، ڈین آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ ، رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ ، کنٹرولر امتحانات گل محمد بھائیو ، تمام شعبوں کے چیئرپرسنز ، ڈائریکٹر کیو ای سی ، محکمہ تعلیم کے نمائندے احسان اللہ لغاری ، این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈاکٹر غوث بخش ناریجو اور دیگر اجلاس میں موجود تھے۔

اکیڈمک کونسل نے جامعہ میں بھرپور تعلیمی سرگرمیوں اور جاری سیشن میں کلاسز کے مکمل انعقاد پر اطمینان کااظہار کیا اور انڈر گریجویٹ پروگرام برائے 2017-2018ء کیلئے اکیڈمک کلینڈراور داخلہ پالیسی کی منظوری دی جبکہ ایڈوانس اسٹڈیز ریسرچ بورڈ کے اجلاسوں میں تجویز کئے گئے ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے اکیڈمک کلینڈر، قواعد و ضوابط ، فیس اسٹرکچر، علمی سرقہ پالیسی ، ریسرچ پالیسی اور نصاب کی منظوری بھی دی گئی ۔

مزید برآں اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کی نئی فہرست کے مطابق بی سی پروگرام کے فرسٹ ائیر میں داخلے کیلئے ڈی اے ای ٹیکنالوجی قبول کرنے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں انضباطی کمیٹی کیلئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹواور ڈاکٹر ذیشان علی میمن جبکہ بورڈ آف فیکلٹی کےارکان کیلئے نظام الدین ، رفیق رحمت اور فیصل نواز کو نامزد کیا گیا۔ اجلاس سے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے خطاب کیا۔

تازہ ترین