• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا ابو تراب کی بازیابی کیلئے ہر آئینی راستہ اختیار کرینگے،جمعیت اہلحدیث

کراچی (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر مولانا شیخ علی محمد ابو تراب کی بازیابی میں ناکامی وفاقی اور صوبائی حکومت کی قیام امن میں کامیابی کے دعووں کی نفی ہے، کل سندھ بھر میں احتجاج کرینگے ، خطبات جمعہ میں قرارداد مذمت منظور کی جائے گی ۔

مولانا ابو تراب کی بازیابی کے لئے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار علما نے مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں ایک اجلاس میں کیا جس کی صدارت مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کی ۔

اجلاس میں حافظ محمد سلفی مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، تحریک اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ مولانا فاروق قصوری ، محمد اشرف قریشی ، ڈاکٹر عامر محمدی ، مولانا انس مدنی ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، مولانا افضل سردار ، ایم مزمل صدیقی ، مولانا ضیاء الرحمن مدنی ، مفتی رفیق احمد سلفی ، مولانا نعمان اصغر ، مولانا عبد الوھاب سیٹھار ، شیخ محب اللہ ، ڈاکٹر اعجاز فاروقی ، مولانا نصیب شاہی سلفی ، حکیم ناصر منجا کوٹی ، مولانا اسحاق نذیر اور دیگر علمائے اہلحدیث نے شرکت کی ۔ مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ اتوار کو مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

تازہ ترین