• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسٹمز سروس کے 25سینئر ڈپٹی کلکٹر تبدیل

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین طارق محمود پاشا کی ہدایت پر سیکرٹری مینجمنٹ کسٹمز ٹو ہارون وقار ملک نے 25ڈپٹی کلکٹروں‘ اسسٹنٹ کلکٹروں کے نئے عہدے سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے‘ جس کے مطابق بنیادی پے سکیل نمبر 18پاکستان کسٹمز سروس کے ڈپٹی کلکٹر ایڈجوڈکیشن اسلام آباد واجد علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن پشاور بنا دیا گیا ہے۔

مس عنصر انیس ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز اسلام آباد‘ اسد اللہ لارک ڈپٹی کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوکیشن کوئٹہ کو ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر‘ مس صائمہ ایاز ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف پریونٹو لاہور کو ڈپٹی کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈکیشن فیصل آباد‘ آفتاب اللہ شاہ ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر کو ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف اپریزمنٹ ویسٹ کراچی‘ محمد حسن فرید ڈپٹی کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈکیشن لاہور کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف آئی پی آر ای سنٹرل لاہور‘ محمد نعمان تاشفین ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز اسلام آباد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز لاہور‘ محمد علی اسد خان ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پشاور کو ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف اپریزمنٹ لاہور‘ امان اللہ ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کوئٹہ کو ڈپٹی کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈکیشن کوئٹہ‘ یاور نواز ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف ایکسپورٹس کسٹم ہائوس کراچی سے ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف اپریزمنٹ ویسٹ کراچی‘ مس نوشین ریاض خان ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کو ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹو کراچی‘ سید کریم عادل ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف اپریزمنٹ ایسٹ کراچی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی‘ سید شعیب رضا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائر یکٹور یٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کو ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف پریونٹو کراچی‘ مس خانسہ محمود چوہدری ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد اور ڈپٹی کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈکیشن اسلام آباد‘ عدنان رفیق ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف اپریزمنٹ ویسٹ کراچی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن کسٹمز کراچی‘ مس لبنیٰ شمشاد ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف اپریزمنٹ ویسٹ کراچی کو ڈپٹی کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈکیشن ون کراچی‘ عثمان طارق ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ فیصل آباد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر لاہور‘ سید عترت حسین ڈپٹی ڈائریکٹر او پی ایس ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر اسلام آباد کو ڈپٹی کلکٹر او پی ایس ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف پریونٹو لاہور‘ مس مریم خالد ڈپٹی ڈائریکٹر او پی ایس ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر اسلام آباد کو ڈپٹی ڈائریکٹر او پی ایس ڈائریکٹوریٹ آف آئی پی آر ای نارتھ اسلام آباد‘ محمد مقبول احمد ڈپٹی ڈائریکٹر او پی ایس ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ کو ڈپٹی کلکٹر او پی ایس ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کوئٹہ‘ محمد واصف ملک ڈپٹی کلکٹر او پی ایس ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف ایکسپورٹ کسٹم ہائوس کراچی کو ڈپٹی کلکٹر او پی ایس ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف پریونٹو کراچی‘ مس ارما حسن اسسٹنٹ کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف پریونٹو کراچی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی‘ مس صاعقہ عباس اسسٹنٹ کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پشاور کو اسسٹنٹ کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد‘ محمد عنایت اللہ خان اسسٹنٹ کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف اپریزمنٹ لاہور کو اسسٹنٹ کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ سیالکوٹ‘ فضل محمود اسسٹنٹ کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد کو اسسٹنٹ کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ فیصل آباد بنا دیا گیاہے۔

تازہ ترین