• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری علاقوں کے اساتذہ سے متعصبانہ رویہ اپنا یا جارہا ہے،ڈاکٹرظفر کمالی

میرپورخاص(نامہ نگار)محکمہ تعلیم کے مقامی افسران کااساتذہ کے ساتھ بلاجواز جارحانہ رویہ قابل مذمت ہے اور اس سے تعلیمی ماحول خراب ہو رہا ہے۔

یہ بات رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم (پاکستان) و حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی نے ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ آفس میں میرپورخاص اور سامارو کے اساتذہ کے وفود سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے تحت شہری علاقوں کے اساتذہ کے خلاف محکمہ تعلیم کے افسران کی متعصبانہ کارروائیوں اور تضحیک آمیز سلوک سے اساتذہ اور شہریوں میں بے چینی اور اشتعال پھیل رہا ہے۔

ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن میرپورخاص غلام حسین کیریو شہری اساتذہ کو اپنی رعیت سمجھتے ہوئے طلبا کے سامنے بدسلوکی کرنے اور اساتذہ کے ساتھ مجرموں سے بدتر سلوک روا رکھنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم اور اساتذہ کے احترام میں پوشیدہ ہے لیکن مخصوص ایجنڈے پر کاربندمحکمہ تعلیم کے مقامی افسران نے طلبا کے سامنے اساتذہ کی عزت نفس مجروح کرکے تعلیم جیسے اہم اور مقدس پیشے کو جرم بنا دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے افسران کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرکے اساتذہ،بچوں اور والدین میں پھیلی بے چینی دورکی جائے۔

تازہ ترین