• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے سی سی اے عبوری کمیٹی کی گرائونڈز انتظامیہ کو فارغ کرنیکی تیاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے عبوری کمیٹی کی اپنے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے کراچی کے پانچ میدانوں کے کیر ٹیکرز اور سپر وائزرز کو فارغ کرنے کے لیے پی سی بی کے ڈپٹی الیکشن کمشنر سے اجازت طلب کر لی ہے۔اس وقت ٹی ایم سی گراؤنڈ کا انتظام جمیل احمد اور سپر وائز سید شاہد علی ہیں، لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ پر بالتریب یہ ذمے داری افتخار زمان اور شہزاد عالم کے سپرد ہے، آصف آباد گراؤنڈ پر لیاقت علی کیر ٹیکر اور اختر وارث سپر وائزر، اسٹوڈنٹس گراؤنڈ پر عارف وحید کیر ٹیکر اور شہزاد حسین سپر وائزر جبکہ پاک اسٹار گراؤنڈ پر ایس ایم عادل کیر ٹیکر اور نوشاد علی سپر وائزر ہیں۔

تازہ ترین