• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کا غلط استعمال

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں فضول خرچی کیخلاف اور کفایت شعاری کا کلچر متعارف کرانے کی دعویدار خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اپنے تمام تر دعوئوں کو پیروں تلے روند تے ہوئے تبدیلی لانے کی ایک اور مثال قائم کرڈالی جب پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو اپنی ذاتی ٹیکسی کے طور پر استعمال میں لاتے ہوئے ایبٹ آباد سے صوابی کامحض ایک یاڈیڑھ گھنٹے روڈ کا سفر طے کرنے کی بجائے چند منٹوں میں طے کر کے صوبائی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ایبٹ آباد میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے جہاں انہوں نے صوابی سے ایبٹ آباد کا چند لمحوں کا سڑک کے ذریعے سفر طے کرنے کی بجائے دو تحصیل ناظمین کے ہمراہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے چند منٹ میں شایان شان طریقے سے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سفر طے کر ڈالا اور یوں فضول خرچی اور کفایت شعاری کا راگ الاپنے والی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نئی مثال قائم کر ڈالی اور یوں اعلیٰ حکومتی ذمہ دار عہدیدار نے سرکاری خرچ پر ناظمین کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے سفر کا مزا لوٹ لیا۔

تازہ ترین