• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل نیو یارک میں ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔
موضوع تھا، کس ملک میں اظہار رائے کی کتنی آزادی ہے؟
’’ہمارے ملک میں شاہی خاندان پر بات کرنے کی آزادی ہے۔‘‘
برطانوی دانش ور نے بتایا۔
’’ہمارے ملک میں مذہب پر بات کرنے کی آزادی ہے۔‘‘
روسی ادیب نے خطاب کیا۔
’’ہمارے ملک میں سیاست پر بات کرنے کی آزادی ہے۔‘‘
بھارتی مندوب نے بتایا۔
’’ہمارے ملک میں ہر موضوع پر بات کرنے کی آزادی ہے۔‘‘
امریکی میزبان نے فخر کا اظہار کیا۔
آخر میں بھوٹان کے صحافی نے کہا،
’’ہمارے ملک میں خاموش رہنے کی مکمل آزادی ہے۔‘‘

تازہ ترین