• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا

برمنگھم (نمائندہ جنگ) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کو چھرا گھونپ کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پرویز نامی شخص جو کہ واسو ووڈ ہیتھ رائٹ روڈ پر رہائش پذیر تھا، آپس میں کسی تکرار کی وجہ سے خاوند پرویز نے غصہ میں آ کر اپنی بیوی (ش) کو چھرا گھونپ دیا۔ اس وقت گھر میں ان کا ایک چار سالہ بیٹا اور تین بیٹیاں جو کہ دوسرے کمرہ میں تھیں۔ واقعہ کے بعد (ش) خود چل کر دوسرے کمرہ میں چلی گئی۔ ایمبولنس ڈاکٹر اور ایئر ایمبولنس موقع پر پہنچ آئے لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے (ش) موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ائر ایمبولنس کے خالی واپس لوٹ جانے پر وہاں پر موجود لوگوں میں گہری تشویش پھیل گئی تھی۔ پرویز واقع کے عبد خود باہر آ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا لیکن چند ہی گھنٹوں بعد ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی میں ایک شادی تھی اور دیگر فیملی کی طرح یہ بھی شام کے وقت ولیمہ میں جانے کی تیاریوں میں مصروف تھی کہ کسی بات پر ان بن ہوگئی۔ خاندان اور فیملی کے افراد میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ متاثرہ خاندان کا تعلق سماہنی آزاد کشمیر سے ہے اور الم راک ایریا میں یہ بھی جنگ کو بتایا گیا کہ آج سے 31سال قبل پرویز کی والدہ نے بھی اپنے خاوند کو لوہے کی بار سر میں مار کر قتل کر دیا تھا اور وہ بھی خون بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ذدم توڑ گئے تھے بعد میں پرویز کی والدہ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پرویز چار بھائی اور ایک بہن پانچوں کی پرورش ان کے چچا چچی نے کی تھی اور اپنے حقیقی بچوں کی طرح دیکھ بھال کرکے شادیاں کیں اور آج اپنے اپنے گھروں میں رہ رہے تھے۔ ان کے چچا محمد صابر چند برس قبل فوت ہوگئے تھے۔ ایک چچا پاکستان میں مقیم ہیں، فیملی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ تعزیت کا سلسلہ متاثرہ خاندان سے جاری ہے۔
تازہ ترین