• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت وارنٹ دے مشرف کے خلاف کارروائی کرینگے،سول ملٹری تنائو نہیں، اختلاف رائے ہوسکتا ہے، وزیراعظم

Todays Print

اسلام آباد ( آن لائن، جنگ نیوز ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سول اور عسکری قیادت میں کوئی تناؤ نہیں اختلاف رائے ہو سکتا ہے،پرویز مشرف کو حکومت نے نہیں عدالت نے باہر بھیجا ہے، عدالت وارنٹ دے مشرف کیخلاف ہم کارروائی کرینگے، غیر آئینی تبدیلی سے ملک کا نقصان ہو گا، چوہدری نثار کو اختلاف رائے کا حق ہے، فارورڈ بلاک کی باتیں کرنے والے ماضی پر نظر ڈالیں، آرمی چیف کو معیشت پر رائے دینے کا حق ہے، ٹیکنوکریٹ یا قومی حکومت کے قیام سے بہتری نہیں آ سکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی تبدیلی ہو آئین کے مطابق آنی چاہیے ورنہ ملک کا نقصان ہو گا۔ آئین کے مطابق ان ہاؤس تبدیلی آ سکتی ہے۔ پارلیمنٹ کا حسن اپوزیشن سے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو حکومت نے نہیں عدالت نے باہر بھیجا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اقامے پر نکالنے کی وجہ کسی کو سمجھ نہیں آئی۔ اقامہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں تھی تاریخ فیصلہ کریگی کہ میاں صاحب کو کیوں نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ بھی قبول نہیں کیا اور یہ فیصلہ بھی قبول نہیں کرے گی۔

تازہ ترین