• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ء2013 کے مینڈیٹ والے جان لیں، اب آر اوز الیکشن نہیں ہونے دینگے، آصف زرداری

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس بار آر اوز الیکشن نہیں ہونے دیں گے، 2013کے مینڈیٹ والے خوش فہمی میں نہ رہیں، پنجاب کے محاذ پر بھرپور تیاری کے ساتھ اتر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں کے ساتھ پنجاب الیکشن پلان پر مشاورت کے دوران کیا۔ اجلاس میں عام انتخابات میں پنجاب سے ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، پارٹی میں نئے لوگوں کو شامل کرنے کے لیے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس کے ساتھ دیہی حلقوں کو خاص طورپر ہدف بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انتخابی منشور میں عوامی مسائل کو فوکس کیا جائے گا۔

تازہ ترین