• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،ایک دن میں ڈینگی وائرس سے46افراد متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں منگل کو ڈینگی وائرس سے46افراد متاثر ہوگئے لیکن مچھروں کےخاتمے کےلئے خاطر خواہ اقدامات کا سلسلہ شروع نہیں کیا جاسکا۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق منگل 17اکتوبر کو 46افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 352ہوگئی جبکہ رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد 1582ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی سے رواں سال 11افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رواں ماہ چکن گنیا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد131اور رواں سال کی تعداد 4ہزار491ہوگئی ہے ۔دوسری جانب ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے اعداد وشمار جاری کرنے کا سلسلہ تاحال شروع نہیں کیا جاسکا۔
تازہ ترین