• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین دنیا کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے گا،صدر چن پنگ

Todays Print

بیجنگ(آئی این پی) چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے گا،ہمیشہ اشتراکیت کو ترجیح دیں گے، چین سوشل ازم کے زریعے جدید دور میں داخل ہوا ہے، سوشلسٹ ماڈرنائزیشن‘ کے منصوبے 2050 تک مکمل کئے جائیں گے، چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کیمونسٹ پارٹی کی سب سے بڑی سیاسی تقریب سے خطاب کیا۔ یہ تقریب چین کے دارلحکومت بیجنگ میں سخت سیکورٹی حصار میں شروع ہو چکی ہے۔

اس تقریب میں پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ 2,000 سے زیادہ مندوبین خطاب کریں گے۔بند دروازے میں ہونے والا یہ سربراہی اجلاس پر 5سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین دنیا کے لئے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا۔ چین نے ہمیشہ اپنی عوام کی بہتر زندگی بارے سوچا ہے،انہوں نے کہا کہ چین سوشل ازم کے ذریعے جدید دور میں داخل ہوا ہے،یاد رہے کہ اس اجلاس میں کانگریس اگلے پانچ برسوں کے لیے ملک کے روڈ میپ کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے۔دریں اثناء چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی چین سے الگ ہونے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

حکمران کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے اپنے افتتاحی خطاب میں بدھ کے دن انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں بیجنگ حکومت کی قابلیت پر کوئی شک نہیں کیا جانا چاہیے۔ چینی صدر کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تائیوان کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ریاست کے تئیس ملین شہریوں کا حق ہے۔ تائیوانی حکومتی بیان میں چینی صدر کے اس بیان کو ’افسوسناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ چین اپنی ون چائنہ پالیسی سے اپنے لوگوں کا اعتماد نہیں جیت سکتا۔

تازہ ترین