• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اور شاہ محمود قریشی (ڈمیز) آج”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری اور شاہ محمود قریشی(ڈمیز) مہمان ہوں گے۔شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول (ڈمی) کا کہنا تھا کہ چاچا عمران کی فرشتہ صفت پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ہے، میاں صاحب قائد تو بن گئے وزیراعظم کبھی نہیں بنیں گے، ایسی دُھول اُڑنے والی ہے سجن دشمن کی پہچان نہیں رہے گی۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی (ڈمی) نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم سونامی سے ڈرتے ہو یا بدنامی سے؟۔ہم نے شیر کو لنگڑا ہی نہیں کیا دُم بھی کاٹی ہے، پروگرام کے دوران ”ٹیلی پرومٹر نہ ہوا تو بلاول بھی ”نااہل“، جلسے کیلئے 16لاکھ روپے کا میک اَپ اورنااہل کیوں ہوتے ہیں؟“ کے موضوع پر بھی گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر کے ساتھ رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین