• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کا احترام، نواز شریف اور پرویز مشرف میں فرق

  اسلام آباد ( رپورٹ/ طارق بٹ)بھاری بھرکم احتسابی عمل کے خلاف اپنے صریح اور سخت احتجاج و تحفظات کے باوجود معزول وزیراعظم نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم اور داماد کیپٹن ( ر) محمد صفدر نے اپنے سر خم کر دیئے ہیں، جب سے پاناما کیس شروع ہوا، شریفوں کو اعلیٰ عدلیہ سے متواتر استدعا کے باوجود ذرا سا بھی ریلیف نہیں ملا۔ انصاف کے حصول سے مایوس ہونے کے باوجود انہوں نے عدالتی عمل سے جڑے رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے متضاد سابق فوجی آمر جنرل ( ر) پرویز مشرف نے عرصہ سے دانستہ طور پر خود کو عدالتی عمل سے دور رکھا ہے ۔ جبکہ ریاستی ڈھانچے میں کوئی بھی انہیں خود کو آئین اور قانون کے حوالے کرنے پر آمادہ نہیں کر سکا۔ نواز شریف ، بیٹی اور داماد پر تو احتساب عدالت اسلام آباد میں فرد جرم عائد ہوگئی لیکن پرویز مشرف مختلف عدالتوں سے سمن اور طلبی کے باوجود غیر حاضر چلے آرہے ہیں۔
تازہ ترین