• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان مختلف مقدمات میں چھ شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہ طلب کرلئے۔ گزشتہ روز عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم غلام قاسم کے کیس کی سماعت یکم نومبر، عرفان کیخلاف درج کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت یکم نومبر، موزمین شاہ کیخلاف درج کیس میں دو گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 25اکتوبر، تھانہ صدر تلہ گنگ میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان نعیم الرحمان وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت یکم نومبر، تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم رازق محمود کیخلاف 4گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 24اکتوبر جبکہ تھانہ صادق آباد میں درج ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ملوث ملزم عبدالواحد کیخلاف گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ تھانہ صدر چکوال میں درج قتل کیس کے ملزمان محمد حسین وغیرہ کی ہائی کورٹ میں ایک درخواست زیرسماعت ہے ٹرائل کورٹ نے اس درخواست کے فیصلہ آنے تک کیس داخل دفتر کر دیا۔ عدالت نے چواسیدن کے علاقہ میں بارہ ربیع الاول کو پیش آنے والے واقعہ کے ملزمان رئیس اسلم اور محمد فیاض عرف گلو کیخلاف 26اکتوبر تک چالان جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین