• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمبروک شائر میں خالی گھروں کو125فیصد کونسل ٹیکس کا سامنا

لندن (پی اے) پمبروک شائر میں خالی پڑے گھروں پر125فیصد کونسل ٹیکس لگے گا۔ موجودہ انتظامات کے تحت ملک میں خالی گھروں کو ٹیکس میں50فیصد ڈسکائونٹ کی چھوٹ کی اجازت ہے۔ تاہم اپریل2019ء سے اس ڈسکائونٹ کو ختم کیا جارہا ہے اور جو گھر تین سال سے زائد عرصے سے خالی پڑے ہوں گے ان کے مالکان کو125فیصد کونسل ٹیکس بل دینا پڑے گا۔ پمبروک شائر کونسل نے جمعرات کو ایک اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے اس منصوبے کی منظوری دی۔ کونسل نے اپریل میں سیکنڈ ہوم اونرز کے لیے50فیصد پریمیم متعارف کروایا اور اسے ووٹ کے ذریعے2018-19ء کے مالی سال تک توسیع دے دی گئی۔ اس اقدام سے لوکل کمیونٹیز کے لیے پروجیکٹس کے سلسلے میں کیش حاصل ہوسکے گا۔ فی الوقت پمبروک شائر میں1206ء گھر خالی پڑے ہیں جن پر کونسل ٹیکس ڈسکائونٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔ تاہم نئے اقدامات کے تحت اس ڈسکائونٹ کو ختم کردیا جائے گا اور یکم اپریل2016ء سے خالی پڑی تمام پراپرٹیز پر25فیصد کونسل ٹیکس پریمیم ہوگا۔
تازہ ترین