• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف سعودی عرب روانہ،عمرہ ادائیگی کے بعد اسلام آباد آئیں گے

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لندن سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران وہ عمرہ ادا کریں گے اور اپنی والدہ کے ساتھ قیام کریں گے۔ جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ رابطہ کرنے پر سابق وزیراعظم کے ایک انتہائی قریبی ذریعے نے اس بات کی تصدیق کردی کہ نوازشریف لند ن سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ اسلام آباد آئیں گے۔

تازہ ترین