• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان،پارلیمانی انتخابات میں شنزو آبے کی جماعت کامیاب

ٹوکیو (جنگ نیوز) جاپان میں پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم شنزو آبے کی سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پولز سے واضح ہو گیا ہے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اُس کی سیاسی حلیف پارٹی نیو کومیٹو ایوانِ زیریں میں 311سے زائد نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ جاپانی ایوانِ زیریں کی نشستوں کی تعداد 465 ہے۔ حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی امکاناً ساٹھ سے زائد سیٹیں حاصل کر لے گی۔ وزیراعظم آبے نے رواں برس ستمبر میں قبل از وقت الیکشن کا اعلان کیا تھا۔قبلِ از وقت انتظابات کا فیصلہ وزیرِ اعظم شنزو آبے نے ملک میں سوشل سکیورٹی کے نظام کو دوبارہ متوازن کرنے کے پیش نظر مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔ جاپانی وزیر اعظم1947کے بعد پہلی بار ملکی آئین میں تبدیلی کے خواہاں ہیں اور اس کے لئے وہ نیا مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتے تھے ۔ اگر ان انتخابات میں صدر آبے دوبارہ منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ جنگ کے بعد جاپان کے سب سے زیادہ مدت تک حکمرانی کرنے والے رہنما بن جائیں گے۔
تازہ ترین