• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کرپٹ سیاست دانوں کیلئے سخت ثابت ہوگا

رانی پور ( نامہ نگار)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کرپٹ سیاست دانوں اور زرداری پارٹی کے لئےسخت  ثابت ہوگا سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی کرپشن اور سندھ دشمن منصوبوں سے نالاں ہیں سندھ کے عوام پینے کے پانی،روزگار،صحت،تعلیم ،بلدیاتی مسائل سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اب پیپلز پارٹی کے جیالوں کااپنے مقامی صوبائی اور مرکزی قائدکے خلاف پایا جانے والے غصہ کا اظہار وہ پیپلز پارٹی کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کرکے کریں گے یہ بات گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اتحادی وسندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے غلام سرور راجپر،ایم ڈی ابرار سومروکی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ سکھر میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کاہونے والا جلسہ سندھ کے مظلوم عوام کی حوصلہ افزائی اورکرپٹ قومی خزانے کو لوٹنے والے زرادری پارٹی کااحتساب کرے گا۔سندھ کے عوام کو زرداری پارٹی کے خلاف متبادل قیادت مل گئی ہے وہ بلا خوف و خطر کرپٹ لوگوں کا چہرہ عیاں کریں۔
تازہ ترین